• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: پی ڈی ایم کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار


بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی ایم کی ریلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس اور ممکنہ دہشت گردی خطرات کے باعث ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ  بغیر اجازت ریلی کےذمہ دار مقامی سیاست دان ہوں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏بہاولپور ریلی کی میزبانی مسلم لیگ ن کررہی ہے، ریلی میں مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہاولپور میں ریلی کل دوپہر ایک بجے شرو ع ہوگی، ریلی ڈیرہ اقبال چنڑ سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ چوک پہنچے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ریلی ماڈل ٹاؤن بی اینڈ سی سے ہوتی ہوئی سرایئکی چوک پر اختتام پزیر ہوگی، پی ڈی ایم قائدین سرائیکی چوک پر ریلی کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین