وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم استعفے دینے کے لئے31جنوری کا انتظار کیوں کررہی ہے؟، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساڑھے 5 گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہی۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم رہنماﺅں کےچہروں سے مایوسی نظر آرہی تھی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف بھرپور مینڈیٹ سےاقتدار میں آئی، اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پورے خطے کو شدید خطرات سے دوچار کررہی ہے، افغانستان میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد اور اتفاق رائے خوش آئند ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کرےگی۔