مردان (نمائندہ جنگ) جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان کے 50سال مکمل ہونے پر جامعہ سے فارغ ہونے والے ہزاروں کی تعداد میں علمائے کرام اور شیوخ پر مشتمل فضلا کانفرنس اور تقریب تقسیم اسناد و ختم بخاری کل سے شروع ہوگی ۔ جامعہ کے مہتمم اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق ، صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، اتحادالعلما کے مرکزی امیر مولانا عبدالمالک سمیت تمام مکاتب فکر کے علما شرکت کریں گے۔