پولیس اہلکاروں سے بیٹے کا جھگڑا ہوا تھا اور ان اہلکاروں نے مزا چکھانے کا کہا تھا۔ وردی کو ذاتی انتقام کیلئے استعمال کرنے والے درندہ صفت عناصر کیخلاف نہ صرف دہشت گردی کی ایف آئی آر ہونی چاہئے بلکہ معطلی جیسے ڈرامے کی بجائے شفاف ٹرائل ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ نئے وزیر داخلہ شیخ رشید کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے۔ اگر اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو تحفظ دیا جاتا رہا تو پھر ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی بدتر ہو جائیگی۔