• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جا ں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والاموٹرسائیکل سواردم توڑگیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد خلیل احمد نے بتایاکہ میرے بڑے بھائی محمد شکیل احمد اور ان کی زوجہ سعدیہ ناز اپنے موٹر سائیکل پر فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال سے ہائی کورٹ روڈ پر آرہے تھے کہ گاڑی نمبر اے ایل وی 836 جس کو نامعلوم شخص چلا رہا تھا انتہائی تیز رفتاری اور غفلت سے کٹ مارا جس سے موٹر سائیکل کو گاڑی لگی اور میرے بھائی شکیل احمد اور بھابھی سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئے ، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرا بھائی انتقال کر گیا۔
تازہ ترین