• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکار ریلی کا آغاز، دُنیا بھر کے معروف ڈرائیورز ایکشن میں

ڈاکار ریلی کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، جہاں دُنیا بھر سے آئے ریسنگ کے معروف ڈرائیورز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 

ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن میں قطر کے ناصر العطیہ دیگر ڈرائیورز سے آگے رہے۔

موٹر بائیک کیٹگری میں باربیک نے چھ سیکنڈز کے فرق سے دیگر رائیڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کورونا وائرس کی ایس او پیز کے ساتھ موٹر اسپورٹس کا آل ٹائم فیورٹ ایونٹ ڈاکار ریلی کا 43واں ایڈیشن سعودی عرب میں ہورہا ہے جس کا آج سے آغاز ہوا۔ 

تین بار کے فاتح قطر کے ناصر العطیہ پریکٹس سیشن میں سب سے آگے رہے، جبکہ امریکہ کے دفاعی چیمپین رکی برابیک موٹر بائیک کے سیشن میں تیز ترین رہے۔

تازہ ترین