• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ بھارتی فلمساز بالو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بھارتی فلمساز کے بالو کورونا وائرس کے علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔بھارتی مقامی تامل فلم نگری کے پروڈکشن ہاؤس کے پی فلمز کے مالک کے بالو میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ چنئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔رپورٹس کے مطابق دوران علاج کے بالو کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کے انتقال پر فلم نگری کے اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔کے بالو نے کئی سپر ہٹ فلموں کو پروڈیوس کیا ہے اور ان کا شمار بڑے فلمسازوں میں ہوتا تھا۔

تازہ ترین