گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات میں ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا۔ مختلف شعبہ جات کے طلبہ اور اساتذہ نے اس موقع پر واک کا انعقاد کیا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہر سال ورلڈ ارتھ ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں زمین کو ماحولیاتی آلودگی اور دوسری آفات سے بچانے کے لیے عوامی شعور کی ترویج اور اس سلسلہ میں عوامی تربیت کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔ سوسائٹی کی صدر ماریہ بشیر نے شرکاء میں پمفلٹ تقسیم کیے۔