گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ اور نواح میں گندگی کے ڈھیروں اور کھڑے پانی اور سپرے نہ ہونے سے ڈینگی پھیلانے کا خطرہ درجنوں دیہاتوں میں مچھروں کی بلغار کیوجہ سے متعدد افراد بیمار پڑ گئے ۔ ضلع بھر میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے درجنوں شہری بیمار ہونے لگے ۔ شہر کی اہم جگہوں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ دیہاتوں میں جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں سپرے بھی نہیں کیا گیا اور اوپر سے شہر اور دیہاتوں میں مچھروں کی بلغار ہے جس سے ڈینگی پھیلانے کا شدید خدشہ لاحق ہے