• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ کیس، ملزمان کیخلاف اتنی سخت دفعات کبھی نہیں لگیں، شیخ رشید



کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے22 سالہ اسامہ کی ہلاکت کے حوالے سے معلوم کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آج تک اتنے سخت دفعات کبھی نہیں لگے ہیں۔آج تک302 کے ساتھ دہشت گردی کا پرچہ دیا گیا اور پہلے دن ہی دیا گیا ہے۔ یہ میرے سپورٹرز ہیں میں نے ان کے گھر افسوس بھی کیا ہے، کسی بھی صورت ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے۔باقی فیصلہ تو عدالتوں کا ہے جو ہمارے پاس ان کو سزائے موت تک پہنچانے کے وہ پانچوں دفعات لگا دیئے ہیں۔ جبکہ اُسامہ ستی کے والدندیم ستی نےکا کہنا ہے کہ ایف آئی آر در ج ہوگئی ہے، ہم نے کل عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے، زلفی بخاری، شہریار آفریدی، شیخ رشید آج تشریف لائے اور انہوں نے کارروائی کا یقین دلایا ہے۔اسکے اوپر جب مطمئن ہونگے جب اسکے اوپر کارروائی ہوگی اور ہمیں نظر آئیگا کہ ہماری داد رسی ہورہی ہے قبل از وقت ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔2018ء میں بیٹے پر کیس تھا تو پہلے کیوں نہیں دیکھا گیا۔پولیس پر بات آئی ہے تو یہ کیس چھیڑا گیا ہے۔آئی جی اور ڈی آئی جی آئے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی کیس نہیں۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد واقعہ بہت افسوسناک ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمیں مدعی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے میں مدعی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ آپ بلاول سے پوچھ کر بتائیں کہ انہوں نے کس دن استعفے جمع کرانے ہیں کس دن لانگ مارچ کرنا ہے۔ یہ ضمنی الیکشن اور مارچ کے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ایک لانگ مارچ انہوں نے کرنا ہے کرلیں اس کیلئے بھی جو صورتحال بنے گی وہ جب وقت آئے گا دیکھی جائے گی ابھی تو بڑا وقت پڑا ہے۔فضل الرحمن چڑ کھا چکے ہیں مشتعل ہیں سارا کام ان کا کیا دھرا ہے وہ اپنے دینے مدرسوں کے طلبا کو لارہے ہیں ۔میں نہیں چاہتا کہ میری وزارت کے دوران دینی مدرسوں پر کوئی دباؤ پڑے۔ دینی مدرسوں کو خوداپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے کہ وہ دین کے ستون ہیں سیاستدانوں کی سوچ پر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔جو آصف زرداری کی سوچ ہے وہ بلاول کی سوچ نہیں ہے۔ آصف زرداری بلاول کو انگلی پکڑ کر آگے لے کر آگے جارہا ہے کہ کہیں پھسل نہ جائے۔جب یہ اسلام آباد آئیں گے تو ہم بھی دعا تعویز کرینگے۔ آصف زرداری سیاست میں چھٹا بحری بیڑا ہے۔ آصف زرداری نے کرمنلاجی میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ آصف زرداری چھاتی سے تاش لگا کر رکھی ہے اور وہ کھیل رہا ہے۔فضل الرحمن جسے ناجائز اسمبلی کہتے ہیں اس کی صدارت کے ا میداور تھے۔فضل الرحمن کسی صورت ان ہاؤس تبدیلی میں نہیں جانا چاہئے گا وہ لڑائی چاہتا ہے۔فضل الرحمن کسی قیمت پر تحریک عدم اعتماد کی طرف نہیں جائے گا۔میری آصف زرداری سے گپ شپ نہیں ہے وہ سکھا رہا ہے۔عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ جب تک ہوں کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہوں این آر او نہیں دوں گا۔سینیٹ میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت ہو گئی تو 18 ویں ترمیم میں ضرور ترمیم لائے گی۔ ن لیگ میں بھی بعض لوگ18 ویں ترمیم میں غور کی بات کرتے ہیں۔نواز شریف کی واپسی کی کوشش جاری ہے لیکن ہوا کچھ نہیں۔نواز شریف واپس ہیں آرہے تو کیا ان کا پاسپورٹ لندن جاکر رینیو کریں۔16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم کردیا جائے گا۔اسلام آباد اور لاہور میں ریڈ الرٹ ہے۔ کابل میں دہشت گرد اکٹھے ہوگئے ہیں دہشت گردی کی لہر آسکتی ہے ۔کچھ لوگوں کو پکڑا گیا ہے جو کہ بہت بڑے دہشت گرد تھے۔ راولپنڈی اور لاہور میں تھریٹ ہے، ہائی الرٹ ہے۔ سواتی صاحب بہتر آدمی ہیں ریلوے ان کی قیاد ت میں چلے گی۔ اُسامہ ستی کے والدندیم ستی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں بیٹے پر کیس تھا تو پہلے کیوں نہیں دیکھا گیا۔پولیس پر بات آئی ہے تو یہ کیس چھیڑا گیا ہے۔آئی جی اور ڈی آئی جی آئے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی کیس نہیں۔

تازہ ترین