کوئٹہ کے علاقے لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 40 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جس کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔