• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کو حلوہ بھی کھلائیں گے، پرویز خٹک


وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے، جلد سے جلد استعفے دیکر سیٹیں خالی کردیں، ہم مولانا فضل الرحمٰن کو حلوہ بھی کھلائیں گے۔

پرویز خٹک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے،اپوزیشن کے استعفوں سے اس ملک کی بہتری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی خالی سیٹیں جیت کر ملک کی بہتری کے لیے نئی ترامیم کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور استعفوں کا شوق جلد پورا کرلے، اپوزیشن کو کھانا بھی دیں گے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں۔

تازہ ترین