• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ُپی ڈی ایم کا لانگ مارچ بالکل ہوگا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا لانگ مارچ کا پلان بالکل ہے، لانگ مارچ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سنا تھا بہاولپور والے سیاسی ریلیوں میں شریک نہیں ہوتے لیکن کل بہاولپور کی عوام نے ریکارڈ توڑدیا۔

مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ استعفے ہوں گے انشاء اللہ، 31جنوری تک اگر وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کوئی اور فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین