• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، آزاد کشمیر کے مختلف مقامات برف سے ڈھک جانے سے راستے ٹریفک کے لیے بند ہوگئے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوکر رہ گیا اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہوگئے۔

بالائی علاقوں میں 2 فٹ سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے۔

سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 12 ریکارڈ کیا گیا، استور میں منفی 09، کوئٹہ میں منفی 07 اور گلگت میں منفی 3 رہا۔

اسی طرح پشاور میں ایک، اسلام آباد میں 6، کراچی میں 7 اور لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین