کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کراتے ہوئے کڈنی ہل پارک میں موجود رہ جانے والی تجاوزات کو بھی مکمل طور پر صاف کیا جائے گا جس کے لئے گوگل کی مدد سے نقشے کی تیاری میں ماہرین ارضیات سے مکمل مدد لی جائے ۔ وہ پیر کی شام کڈنی ہل پارک کا دورے کے موقع پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دے رہے تھے۔ ایڈمنسٹریٹر نے کڈنی ہل پارک کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اصل نقشے کے مطابق تمام تر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔