کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب سے ایک نوجوان کی تشددزدہ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچی کر لاش کواسپتال منتقل کیا ، مقتول کی شناخت 32سالہ لقمان خان ولد طور خان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق مقتول کو 19 ستمبر 2019ء کو پیرآباد تھانے کی حدودسے اغواء کیا گیا تھا اور 15ماہ بعد اسے قتل کرکے لاش کوناردرن بائی پاس پر پھینک دیا گیا،لقمان کے اغواء کا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج ہے جبکہ تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کررہی تھی۔