ملتان(سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر عبدالوہاب خان کی قیادت میں اہلیان یوسی 7کے مکینوں نے محکمہ سالڈویسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر عبدالوہاب خان نے کہا کہ یوسی 7 بلکہ پورے ملتان شہر میں جگہ جگہ پر موجود کوڑا کرکٹ سالڈویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی کئی دن سالڈ ویسٹ کا عملہ صفائی کرنے نہیں آتا جس کی وجہ سے ہر جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنراور وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر سے گزارش کی کہ یوسی 7 کا صفائی کا مسئلہ حل کروایا جائے۔