• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب 14 جنوری تک ہوگا

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب 14 جنوری تک کرے گی۔ ٹیم 17 جنوری سے بائیو سیکیور ببل میں جائے گی، مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 10 سے 14 جنوری کے درمیان ہوگا، منتخب ٹیسٹ اسکواڈ 17 جنوری سے کراچی کے بائیو سیکیور ببل میں جائے گا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

کوویڈ ٹیسٹنگ کرواکے آنے والی مہمان ٹیم کی کراچی پہنچنے پر بھی ٹیسٹنگ ہوگی، چوتھے دن دوسری بار کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

ابتدائی پانچ دن مہمان ٹیم ہوٹل سے متصل کلب میں ٹریننگ کرے گی، جس کے بعد ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کرے گی۔

دو ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 11،  13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 3 فروری سے بائیو سیکیور ببل میں آئے گا۔

تازہ ترین