• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک کی 33 کروڑ بیرون ملک جائیداد، اسحاق ڈار بیٹے کے مقروض، اعتزا ز امیرترین سینیٹر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ اعتزاز احسن ایک ارب ستاسی کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ سے امیر ترین سینیٹر ہیں ،جبکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تیرہ لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، چیئرمین سینٹ رضا ربانی 8 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کے مالک ہیں، ڈپٹی چیئرمین غفوری حیدری کے کل اثاثوں کی مالیت 14 لاکھ سے زائد ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاس 68 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اپنے بیٹے سے گیارہ کروڑ روپے قرض حسنہ لیا ہے۔ وزیر خزانہ نے دوہزار پندرہ میں انتالیس لاکھ کا ٹیکس دیا، ان کے استعمال میں دو کروڑ77 لاکھ کی چار گاڑیاں بھی ہیں۔ اعتزاز احسن ایک ارب ستاسی کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے۔ اعتزاز احسن کی اہلیہ بشری اعتزاز ایک کروڑ 5 پانچ لاکھ کی دو گیس کمپنیوں کے شیئرز کی مالکن ہیں۔ رحمان ملک کی تینتیس کروڑ روپے کی بیرون ملک جائیداد ہے، ان کی پاکستان میں ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی ہے۔ مشاہد حسین کے اثاثوں کی مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے اور وہ ساڑھے پانچ سو کتابوں کے بھی مالک ہیں۔ بابر اعوان کے اثاثوں کی کل مالیت 29 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ طلحہ محمود 21روڑ روپےاورمشاہداللہ خان کے اثاثوں کی کل مالیت ایک کروڑ 39 لاکھ ہے۔  
تازہ ترین