وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے ہاتھ کردیا۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ پر طنز کے تیر چلادیے اور کہا کہ مریم نواز تاریخیں دیتی رہیں، انہیں پذیرائی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ہاتھ کیے جانے کے بعد اب ن لیگ مولانا فضل الرحمٰن کا ہاتھ چوم رہی ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مریم بی بی اور بلاول بھٹو ایک دوسرے سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہے، پہلے آصف زرداری نے ہاتھ جھٹکا، عنقریب مولانا بھی ہاتھ چھڑائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ مریم نوازاوران کا ٹولہ اندھیرے میں ٹکریں ماررہا ہے، انہیں روشنی کی کرن دکھائی نہیں دے رہی، راج کماری چاہتی ہیں انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے۔