اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پوری تحریک فساد کا دھڑن تختہ کردے گا۔
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خادمہ صاحبہ استعفوں کا لفظ سن کر آپ لوگوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) لانگ مارچ بھی کرے گا اور فردوس عاشق کا ’لونگ‘ بھی تلاش کرکے دے گا۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کی خادمہ کا ’لونگ گواچہ‘ ہے، اس لیے بار بار ”لونگ لونگ“ کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راجکماری مریم نواز ہی ڈبہ پارٹی کو دوبارہ ڈبے میں بند کرے گی، فارن فنڈنگ کیس پوری تحریک فساد کا دھڑن تختہ کردے گا۔