کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے رواں سال دسمبر میں کامن ویلتھ گیمز کی ٹارچ کو گوادر بھی لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی او اے کی بھر پور مدد کی جائے گی تاکہ دنیا بھر میں پاکستان اور خاص کر بلوچستان کے بارے میں مثبت پیغام جاسکے۔ پی او اے نے آئندہ ہفتے پاکستان آنے والے کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے وفد کو بلوچستان بھی لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔