• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


3 روز قبل (3 جنوری کو) مچھ میں 11 کان کنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنا جاری ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل پر کالونی گیٹ، ملیر 15 کے قریب دھرنا جاری ہے، جس کے باعث ڈرگ روڈ تا ملیر دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔

ماڈل کالونی سے قائدآباد جانے والے ٹریفک کو کالا بورڈ کی طرف موڑا گیا ہے، جس کی وجہ سے قائد آباد سے آنے والے ٹریفک کو الفلاح برج سے اندرونی سڑک کی طرف موڑا گیا ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی پر بھی دھرنا جاری ہے، جس کی وجہ سے کیپری سنیما سے گرومندر جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بندہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری کوریڈور تھری اور سولجر بازار کا روٹ استعمال کریں۔

یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی عباس ٹاؤن کے قریب دھرنا جاری ہے۔


ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو دشواری سے بچانے کے لیے سہراب گوٹھ سے ٹریفک کو راشد منہاس روڈ کی طرف موڑا گیا ہے، جبکہ مسکن چورنگی سے سہراب گوٹھ کی ٹریفک کو پیراڈائز بیکری کی طرف موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بھی دھرنا جاری ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے

تازہ ترین