• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم سی کی جانب سے ہر بار غلط بیانی کی جاتی ہے، فارن گریجویٹ ڈاکٹرز

پاکستان میڈیکل کمیشن کے فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنر سرٹیفکیٹ لیےبغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے ہر بار غلط بیانی کی جاتی ہے، ون پوائنٹ ایجنڈے کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


مظاہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر2020 کےبعدگریجویٹ ہونےوالے ڈاکٹرز کو تسلیم نہیں کیا جارہا، پی ایم سی کےاقدام سےبیرون ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنےوالوں کامستقبل داؤ پرلگ جائےگا۔

فارن گریجویٹ ڈاکٹرز نے کہا کہ کرغزستان کی تمام یونیورسٹییوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا ہے، جب ملک سے باہر گئے تو ہمیں پی ایم ڈی سی کے رولز کے مطابق بھیجا گیا، سارے یونیورسٹیز ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ہیں۔

تازہ ترین