پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے استفسار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کیا خوف لاحق ہے،جو وہ کوئٹہ نہیں گئے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پلوشہ خان نے سوال کیا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو کیا دیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور دوسرے وزراء کی قومی سطح پر کیا حیثیت ہے؟
پی پی رہنما نے شیریں مزاری کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ کہاں ہیں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر، جو مچھ واقعے پر ایک لفظ تک نہیں بولیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ وہ صرف بنی گالہ یا اسلام آباد کے وزیراعظم نہیں ہیں۔
پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) پر تنقید کرنے والے سن لیں، وہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کو بلارہے ہیں۔