وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو بھارت فنڈنگ کرتا ہے۔ مچھ واقعے کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، علما کا ایک وفد جلد کوئٹہ کا دورہ کرے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مچھ میں دہشتگردی کا واقعہ بڑا سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو بھارت فنڈنگ کرتا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کی جان، مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔