وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس اعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان سے صحافی نے اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے بنوں جلسے میں مریم نواز کی عدم شرکت سے متعلق سوال کیا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ مریم نواز آج کے بنوں کے جلسے میں نہیں گئیں، اس پر آپ کیا کہیں گی؟
فردوس اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’لائی بے قدراں نال یاری، تے ٹوٹ گئی تڑک کرکے‘بے قدروں سے دوستی کی جو تڑک کرکے ٹوٹ گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی گزشتہ روز کہہ چکی ہیں کہ آصف زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمٰن بھی جلد ن لیگ سے ہاتھ چھڑالیں گے۔