• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل ایدھی دھرنے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

ایدھی فاونڈیشن کےسربراہ فیصل ایدھی مچھ سانحہ کے خلاف جاری دھرنے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔

فیصل ایدھی نے سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے، لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ دھرنے میں شریک ہیں۔

دھرنے کےشرکاء نے جاں بحق کان کنوں کی میتیں مغربی بائی پاس روڈ پر رکھی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین