وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ ملک اتنا غریب نہیں ہے جتنا کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دنیا ایک وبا سے نمٹ رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب حکومت میں آئے تو سب سے پہلے غریب طبقے کو دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک اتنا غریب نہیں جتنا اس کو کر دیا گیا، پہلی دفعہ اس ملک میں ایسے اقدامات عمران خان نے کیے۔
وفاقی وزیر نے ماضی کی حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے کمزور پر توجہ نہیں دی۔