• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کی مراکشی نژاد اداکارہ نورا فتیحی نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی ابتدائی مشکلات کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ ایک واقعے پر رو پڑی تھیں۔

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کو آن لائن دیے گئے انٹرویو میں نورا نے بتایا کہ جب وہ کینیڈا سے بھارت آئیں تو یہاں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔ ابتدائی مشکلات اور لوگوں کے رویے کے باعث وہ واپس کینیڈا جانے کو تیار ہوگئی تھیں۔

نورا نے بتایا کہ ابتدا میں ایک خاتون ڈائریکٹر نے اپنے گھر بلایا اور مجھ پر خوب تنقید کی، مجھ پر چیختے ہوئے کہا تمہیں بالکل کام نہیں آتا اور تم صلاحیتوں سے عاری ہو، تمہارے جیسے لوگ ہمارے پاس پہلے ہی بہت ہیں۔

اداکارہ نے ڈائریکٹر کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں گھر جا کر بہت روئی اور بھارت چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا تاہم بعد میں ہمت اور محنت کے ساتھ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔

تازہ ترین