• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کا خوف، حکومت اسلام آباد منتقل، گلگت بلتستان کے دفاتر سنسان

سکردو( نثار عباس، نامہ نگار) گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماءاور سرکاری اہلکار موسمی پرندوں کی طرح گرم علاقوں کو کوچ کرگئے،گورنر، وزیر اعلیٰ، سمیت تمام صوبائی وزراء اورسیکرٹریز دفتری عملے اور فائلوں سمیت اسلام آباد منتقل ہوگئے،یہ سب سرکاری وسائل کے ساتھ اسلام آباد میں سردیاں گزار رہے ہیں، سوائے سیکرٹری ہیلتھ کےکوئی سیکرٹری موجود نہیں، گلگت بلتستان میں سرکاری امور شدید متاثر ہیں،لوگوں کو بجلی مل رہی ہےنہ ہسپتالوں میں جدید علاج کی سہولیات میسر ہیں، بے روزگاری اور مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

تازہ ترین