• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردوں کے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولوساک مردوں کے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

انہوں نے گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

ٹیسٹ میچ میں چوتھے امپائرکے فرائض میں پچ کی تیاری اور سامان کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فیلڈ امپائروں کی مدد کرنا شامل ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں 32 سالہ پولوساک نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ میں چوتھے متبادل امپائر کے طور پر شامل ہو کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

کلیئر پولوساک نے گزشتہ برس اپریل میں ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کے فائنل میں نمیبیا اور عُمان کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔

یاد رہے کہ 32 سالہ کلیئر کا امپائرنگ کیریئر 2015 میں شروع ہوا تھا اور انہیں تھائی لینڈ میں منعقدہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ذمہ داریاں دی گئی تھیں جہاں انہوں نے فائنل سمیت 8 میچوں میں امپائرنگ کی تھی۔

انہیں اب تک خواتین کرکٹ کے 17 ایک روزہ اور تین میچوں میں تھرڈ امپائر، 33 ویمنز ٹی ٹوئنٹی اور 5 میچوں میں تھرڈ امپائر کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔

تازہ ترین