• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ کے قتل میں ملوث 5 اہلکار برطرف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسامہ کے کیس میں ملوث 5 اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے نوجوان اسامہ کے قتل میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو مس کنڈکٹ اور قصور وار ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفیٰ، شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔


واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے مذکورہ 5 اہلکاروں نے 2 دسمبر کی شب 22 سالہ نوجوان اسامہ کو گولیاں مار کر بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

نوجوان کے قتل کے ذمے دار پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین