• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ پاکستان: جنوبی افریقہ کے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کوئنٹن ڈی کوک قیادت کریں گے، مہمان ٹیم 15 جنوری کو اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور جنوی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز 26 جنوری سے شروع ہوگی، جس کےلیے مہمان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، جنوبی افریقہ کے 21 رکنی اسکواڈ کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بوواما، مارکرم، فاف ڈو پلیسی، ڈین ایلگر، کیشوو مہاراج، نگیڈی، ریسی وین ڈرڈسن، اینرچ نورٹے، تبریز شمسی، کاگیسو ربادا اور ڈوائن پریٹوریس شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 4 تا 8 فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین