• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیلئے 30 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری


کراچی میں سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے 30 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں، مرکزی احتجاج نمائش چورنگی پر ہورہا ہے۔

مرکزی دھرنے میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور لوگوں کی شرکت جاری ہے۔

کوریڈور تھری، ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ پر احتجاج جاری ہے۔

صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا، یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔


ملیر 15، اسٹار گیٹ، پاور ہاؤس، سرجانی خدا کی بستی، انچولی، فائیو اسٹار پر بھی مظاہرین دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر، ناظم آباد نمبر ایک پر بھی احتجاج جاری ہے جبکہ اسٹیل ٹاؤن چوک، کورنگی ڈھائی نمبر، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اور پیپلز چورنگی پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

رابعہ سٹی پہلوان گوٹھ چورنگی کو بھی مظائرین نے بند کردیا ہے، جہانگیر روڈ، ملیر گیٹ اور کورنگی کراسنگ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

تازہ ترین