• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ کرکٹ: سدرن پنجاب، کے پی اور سینٹرل پنجاب نے اپنے میچز جیت لیے

پانچویں پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی راؤنڈ میں سدرن پنجاب خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم پر سندھ کی ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف 309 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اعظم خان 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سدرن پنجاب نے 48 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، سلمان علی آغا 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔

خیبر پختونخواہ کے مصدق احمد 103 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، فخر زمان نے 69 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ناردرن پنجاب نے بلوچستان کے خلاف 7 وکٹ پر 285 رنز بنائے، عمر امین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری بنائی۔

ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم 46 ویں میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تازہ ترین