• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جائےگا۔

سات مارچ تک میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا، ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ افتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی میں ہوگا۔

تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ اس بار دو شہروں میں سجے گا۔ 20 فروری سے شروع ہونے والا ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔


20 فروری سے سات مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے درمیان ہوگا۔

دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا۔

تازہ ترین