• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نینسی پلوسی کا نیوکلیئر کوڈز ٹرمپ سے محفوظ کرنے کا مطالبہ

امریکا کے  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوکلیئر کوڈز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے محفوظ کیا جائے۔


نینسی پلوسی نے فوج سے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس جوہری حملے کے اختیار اور خفیہ لانچنگ کوڈز موجود ہیں، ٹرمپ کو نیوکلیئر حملے سے باز رکھنے کے لیے ان کوڈز کو محفوظ کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی بیمار قرار دیا اور کہا کہ ذہنی طور پر بیمار ٹرمپ اور بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو محفوظ کرنے کے لیے اب تمام اقدامات کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین