• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاؤنٹ ’پوٹس‘ سے ٹوئٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنادی۔

امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے دوری طور پر بلاک کردیا ۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے ’پوٹس‘ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی، ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی۔

ٹرمپ نےٹوئٹ میں کہا ٹوئٹر کا پابندی لگانا کمیونیکیشن ایکٹ 230 کی خلاف ورزی ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹس میں نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکا رکیا تھا۔امریکی ایوان نمائندگان نے جوبائیڈن کی بطور امریکی صدر فتح کی توثیق کردی ہے اور اب ٹرمپ کے اقتدار کے چند روز ہی باقی ہیں۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا کہ 20 جنوری کو نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔

موجوہ امریکی صدر کی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔

خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تازہ ترین