• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقام کی منفی سیاست سے تکبر کی بو آتی ہے، چوہدری پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ انتقام کی منفی سیاست سے تکبر کی بو آتی ہے جبکہ اللّہ تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور دیوان عاشق بخاری نے ملاقات کی۔

چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی،سابق ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری اور جمشید بپی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے بھی محرومیاں دور کرنے کے لیے منصوبے مکمل کیے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ موقع ملا تو جنوبی پنجاب کے ادھورے کام شروع کریں گے۔

تازہ ترین