• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج


پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ چوتھا اہلکار فرار ہوگیا ہے۔


حکام کے مطابق 3 جنوری کو بڈھ بیڑ میں اشارے پر نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے لیوی اہلکار ریاض زخمی ہوا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

تازہ ترین