امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا پتا سینیٹ الیکشن کی طرح قومی اسمبلی کے انتخابات بھی قبل از وقت ہوجائیں۔
لوئر دیر میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھتی ہے تو یوٹرن پالیسی کے تحت سو قدم پیچھےہٹتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناکامی، نااہلی کا عالمی ریکارڈ اس حکومت نے قائم کیا ہے، کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ حکومتی معاملات کون چلا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت مخالف تحریک کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے، سرگودھا میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تاریخی جلسہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات قبل از وقت کروائے گئے تو کیا پتا قومی اسمبلی کے انتخابات بھی وقت سے پہلے ہوں۔