• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بنگلے میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، 4 ڈاکو گرفتار

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 6 ٹو کے ایک گھر میں مبینہ ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے  اطلاع ملنے پر گھر کا محاصرہ کر کے 4 ڈاکوؤں کو  گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محاصرے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر  فائرنگ کی، تاہم  کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان سے 3 پستول برآمد کیے گئے جبکہ انہیں  تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔


 ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھر میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی اور تھانہ آبپارہ کی ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر میں موجود بزرگ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے ملزمان کوخود کوقانون کے حوالے کرنے پر آمادہ کیا،  ملزمان کون ہیں، کس نیت سے گھر میں گھسے، تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین