• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی، پی ایس ایل کے غیرملکی کھلاڑیوں کو فارن ایکسچینج میں معاوضے کی ادائیگی کرے گا

کراچی(عبدالماجدبھٹی/اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پہلی بار پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی پاکستانی کرنسی کے ریٹ کو سامنے رکھ کرفارن ایکسچینج میں کرے گا۔ڈالرز ریٹ کو فکسڈ کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹ کو بتادیا گیا ہے کہ اگر ڈالڑز مہنگا ہوتا ہے تو اس سے ادا کی جانے والی رقم میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ڈالر زکا پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ریٹ طے کر لیا گیا ہےاس میں ادائیگی کی جائے گی۔جنگ کے پاس موجود دستاویز کے مطابق پی ایس ایل سکس میں پلاٹینم کیٹگری میں زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ 70ہزار ڈالرز(دو کروڑ 72لاکھ روپے)اور کم از کم معاوضہ ایک لاکھ30ہزارڈالرز(دو کروڑ 8لاکھ روپے) ہے۔جبکہ ڈائمنڈ کٹیگری میں زیادہ سے زیادہ معاوضہ85ہزار ڈالرز(ایک کروڑ36لاکھ روپے اور کم از کم معاوضہ ساٹھ ہزار ڈالرز(96لاکھ روپے )ہے۔گولڈ کیٹگری میں سب سے زیادہ معاوضہ پچاس ہزار ڈالرز(80لاکھ روپے)اور کم از کم معاوضہ چالیس ہزار ڈالرز(64لاکھ روپے)رکھا گیا ہے۔اسی طرح سلور کٹیگری میں 25ہزارڈالرز(چالیس لاکھ روپے)20ہزار ڈالرز (32لاکھ روپے)اور15ہزار ڈالرز (24لاکھ روپے) ہے۔ایمرجنگ کیٹیگری کا معاوضہ 7500ڈالرز (12لاکھ روپے)اور سپلیمنٹری ٹو کا معاوضہ پچاس ہزار ڈالرز(8لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین