• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں، جنہوں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسیکو ٹیموں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال تربت منتقل کر دیاہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے، پولیس اس حوالے سے تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

تازہ ترین