• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ ملر کو پشاور زلمی نے چن لیا، کوئٹہ نے کرس گیل چن لیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کرس گیل کو چن لیا ۔ملتان سلطان نے پلاٹینیم کیٹگری میں کرس لین کو چن لیا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ایک بار پھر کرس گیل جلوہ گر ہوں گے، کرس گیل کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنی ٹیم کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کرلیا ۔

پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر کو چن لیا، جبکہ لاہور قلندرز پلاٹینم میں راشد خان کو چن لیا۔

ٹام بنٹن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم کے لیے حسن علی کو چن لیا ہے۔

20 ممالک کے 400 سے زائد کرکٹرز ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین ڈیوڈ ملان، معین علی، راشد خان اور مجیب الرحمان، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ڈیل اسٹین، کرس گرین، کرس لین، جیمز فالکنر، ٹام بنٹن، سمت پٹیل، فل سالٹ، لیام پلنکٹ، کرس جارڈن سمیت دیگر کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

ہر ٹیم کو وائلڈ کارڈ پک کی اجازت ہوگی، وائلڈ کارڈ پک کے تحت سلور کیٹیگری سے اوپر کسی بھی کھلاڑی کو گولڈ اور پلاٹینم کے درمیان چنا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین