براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، براڈ شیٹ کے عدالتی فیصلے نے انہیں بیگناہ ثابت نہیں کیا۔
برطانوی عدالت سے پاکستان کے خلاف 28 ملین ڈالر سے زائد کا مقدمہ جیتنے والی اثاثہ جات برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کیو مساوی کا کہنا ہے کہ ہمارے حق میں فیصلے کو نوازشریف غلط طور پر اپنی بیگناہی سے جوڑ رہے ہیں۔
سربراہ براڈ شیٹ نے کہا کہ اگر عمران خان چاہیں تو کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات میں نیب کی مدد کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ان کی فرم سے نوازشریف حکومت کے خلاف تحقیقات کے لیے کہا گیا، ہم نے واضح کیا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی کو نشانہ بنانے میں کردار ادا نہیں کریں گے، سب کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
سربراہ براڈ شیٹ نے کہا کہ مشرف مان گئے اور نیب کے سربراہ جنرل امجد کے دور میں ہم سے بھرپور تعاون بھی کیا گیا، مگر پھر جنرل امجد کو نیب سے ہٹا دیا گیا اور بعد میں آنے والے من پسند افراد کے خلاف تحقیقات رکواتے رہے۔