• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے لندن میں مقدمہ ہارنے کے بعد براڈشیٹ کو 28.7 ملین پاؤنڈ ادا کردیے


نیب نے لندن ہائی کورٹ سے مقدمہ ہارنے کے بعد براڈشیٹ کو اٹھائیس اعشاریہ سات ملین پاؤنڈ ادا کردیے۔

 برطانوی ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کی جانب سے پاکستان اور نیب کے خلاف مقدمے میں شریف فیملی کی ملکیت ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے چار فلیٹس کی اٹیچمنٹ کے خلاف احکامات جاری کردیے۔

 براڈ شیٹ نے درخواست میں چار اپارٹمنٹس کی اٹیچمنٹ کی استدعا کی تھی۔


 شریف فیملی کے وکلا نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف زرداری، بے نظیر بھٹو اور دیگر کی جائیدادوں کا پتا چلانے کے لیے 1999 میں براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

پرویز مشرف کا براڈ شیٹ کے ساتھ  یہ معاہدہ 2003 میں ختم ہوگیا تھا۔

تازہ ترین