کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائداعظم گیمز میں سندھ کی خواتین فٹبال ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ فٹ بال ایونٹ میں ملک بھر کی آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جنگ سے باتیں کرتے ہوئے سندھ فٹ بال ٹیم کی منیجر سعدیہ شیخ کا کہنا تھاکہ ٹیم کا انتخاب بہترین کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے سندھ کی 20 رکنی خواتین فٹ بال ٹیم کی قیادت نینا زہری کررہی ہیں جبکہ سعدیہ شیخ منیجر، رخسار راشد کوچ، ارم کاظمی اسسٹنٹ کوچ اور حنا جاوید فزیو ہوں گی۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عروسہ نواز (گول کیپر)، ذوالفیہ نذیر، عالیہ ، وجیہہ انصاری، رابیعہ جاوید، شمائلہ حسین، امیرہ حق، سحر دائود، علینا صفدر، کیانا ہورٹز، انایا التمش، سارہ شاہ، نویرا اعجاز، سہا ہیرانی اور شیفہ بلوچ شامل ہیں۔