• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک نے سابق شوہر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

اداکارہ وینا ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق شوہر میرے خلاف میڈیا پر جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، جھوٹے الزامات میری شہرت کو متاثر کررہے ہیں۔


وینا ملک کا کہنا ہے کہ اسد خٹک سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق شوہر بلیک میل کرنے کے لیے الزامات عائد کر رہا ہے۔

وینا ملک نے استدعا کی کہ عدالت سابق شوہر کو سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے سابق اہلیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست میں تعینات قونصل جنرل پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد سے کی اپیل کی تھی۔

امریکا سے براستہ دبئی، پاکستان پہنچنے کے بعد پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد خٹک کا کہنا تھا کہ کہ ان کی سابق اہلیہ وینا ملک فوج اور آئی ایس آئی سمیت دیگر ریاستی اداروں کو بدنام کر رہی ہیں مگر متعلقہ اداروں کے حکام نوٹس نہیں لے رہے۔

اسد خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ وینا ملک انہیں فوج، آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کے نام سے ڈراتی اور دھمکیاں دیتی ہیں، وہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان معاملات کی تفتیش کروائی جائے۔

تازہ ترین